حکومت اسرائیلی بربریت پر خاموش کیوں، بیت المقدس کی بے حرمتی نظر نہیں آ رہی: پرویز الہٰی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ حکومت اسرائیلی بربریت پر خاموش کیوں، بیت المقدس کی بے حرمتی نظر نہیں آ رہی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں سب عدلیہ کے خلاف لب کشائی کر رہے ہیں مگر کسی کو توفیق نہ ہوئی کہ دو لفظ اسرائیلی فوج کے خلاف ہی بول دیتے
انہوں نے کہا کہ فلسطینی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی اسرائیلی ظلم و ستم پر آنکھیں بند کیوں ہیں؟


No comments:
Post a Comment